بیٹی کو ہراساں کرنے پر ایک شخص نے داماد کو قتل کردیا

حیدرآباد، 30/ دسمبر(یواین آئی) بیٹی کو ہراساں کرنے پر ایک شخص نے اپنے داماد کا قتل کردیا۔یہ واردات اے پی کے ضلع مشرقی گوداوری کے جنگلاتوٹاگاوں میں پیش آئی۔مقتول کی شناخت 34سالہ پرکاش کے طورپر کی گئی ہے۔وہ اپنی بیوی کے ساتھ ساتھ دیگر رشتہ داروں کو بھی حالت نشہ میں ہراساں کیاکرتا تھا جس سے تنگ آکر اس کے سسر کے چنا راو نے اس پر کلہاڑی سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا اور لاش کو جنگل میں پھینک دیا۔مقامی افراد نے اس کی لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد یہ معاملہ تاخیر سے سامنے آیا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیااور جانچ شروع کی جس پر پولیس کو اس بات کا انکشاف ہوا کہ مقتول کو اس کے سسر نے ہی قتل کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔