ابھیجیت کمار نے این ڈی اے کے امتحان میں آ خری  دور میں کامیابی حاصل کر پورے علاقے کا نام روشن کیا،

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) مقامی گنج روڈ واقع سرسوتی شکچھا سدن اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سینک اسکول میں کامیابی حاصل کر این ڈی اے کے امتحان میں آ خری دور میں کامیابی حاصل کر پچپیکا گائوں کے باشندہ رام پرویش گیری کے فرزند ابھی جیت کمار نے اپنے اسکول خاندان ہی نہیں ضلع اور صوبہ کا نام روشن کیا ہے بچے کی اس کامیابی پر اسکول کے ڈائریکٹر کم سمستی پور نجی اسکول یونین کے ضلع صدر سدن کمار مشرا نے اسے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دیگر بچوں کو اس بچے سے ترغیب حاصل کرنے کی اپیل کیا واضح ہو کہ گزشتہ سال بھی اس اسکول کے طالب علم گڈھ سیسئے گائوں کے باشندہ رام نریش گپتا کے فرزند کرشن کانت گپتا نے این ڈی اے کے امتحان میں کامیابی حاصل کر علاقہ کا نام روشن کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔