پرگتی شیل سماجوادی کے بغیر ریاست میں حکومت سازی ممکن نہیں ہوگی :کشن دبے مجلس اور پرگتی شیل کا اتحاد ہوا تو بڑے بڑے نیتاءوں کے گھمنڈ چکنا چور ہو جائیں گے

(حافظ محمد ذاکر ) مین پوری:  پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے جانباز سپاہی ایک ایک شخص سے ملاقات کر کے پارٹی کی پالیسیوں کو گھر گھر پہنچا نے کا کام کر ر ہے ہیں ،شیوپال یادو کی قیادت میں پارٹی پوری ریاست میں ایک مہم چلا کر لوگوں کو بیدار کر رہی ہے ۔ موجودہ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ریاست ہی نہیں بلکہ پورا ملک پریشان ہے ۔ چند سرمایا داروں کے سوا ملک کا ہر ایک باشندہ پریشان ہے ۔ ان باتوں کا اظہار مہم کے دوران ایڈووکیٹ کشن دبے ریاستی سیکریٹری (پر بدھ سبھا)نے نمائندے کے سامنے کیا ،پرگتی شیل کی اعلیٰ قیادت میں اپنا مقام رکھنے والے کشن دبے نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی آج کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ان کے ہر دکھ درد میں ہمارے قومی صدر شیوپال یادو شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ہم ضلع میں کسانوں کی حماےت میں موٹر سائیکل ریلیاں بھی کر چکے اعلیٰ افسران کو کسانوں کی حماےت اور نئے زرعی قانون کے خلاف محضر نامہ بھی پیش کر چکے ہیں ۔ ہماری پارٹی صرف یہیں تک محدود نہیں رہے گی ،مزید اس سے آگےبڑھ کر شیوپال یادو کی قیادت میں کسانوں کے حق میں آواز بلند کریں گی ،اس کام کے لئے چاہیں جیل ہی کیوں نہ جانا پڑے، ہماری پارٹی اب قدم پیچھے نہیں کریگی ۔ بر سر اقتدار پارٹیوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج کسان سخت سردیوں میں سڑ کوں پر احتجاج کر رہا ہے ۔ ملک کو مضبوط معشیت فراہم کر نے والا کسان جب اس ملک میں دکھی ہے ،تو پھر سوچ لیجئے عام عوام کا کیا حال ہوگا ۔ موجودہ حکومت ہر چند سرمایہ داروں کو خوش کر نے کے لئے اسی فیصد کسانوں کو ناراض کر رہی ہے ۔ کسانوں کی یہ ناراضگی حکومت کو بہت مہنگی ثابت ہو گی ،ایک سوال کے جواب میں انہو نے کہا کہ اگر اکھلیش یادو چچا شیو پال یادو کے پاس آکرسیاسی اتحاد کی بات کریں گے تو ضرور اتحاد ہوگا ،ورنہ اب چچا شیو پال کی عوام میں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے تمام علاقائی پارٹیاں سیاسی اتحاد کر نے کو تیار ہیں ،مزید انہو نے کہا کہ مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر اسددالدین اویسی سے بھی سیاسی اتحاد کی قوی امید پائی جارہی ہے ،اگر اتر پردیش میں یہ سیاسی اتحاد ہوا تو یقیناً اس ریاست میں ایک بڑی تبدیلی رو نما ہو گی ، بڑے بڑے گھمنڈی نیتاءوں کا گھمنڈ چور چور ہو جائیگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔