سنگھو بارڈر پہونچٰے ترنمول کے پانچ ایم پی

دہلی ۔ 23دسمبر(مشرق نیوز) یوم کسان کے موقع پر وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سنگو سرحد پر بیٹھے کسانوں سے بات چیت کی اس کے بعد ہی بھوک ہڑتال پر بیٹھے پانچ ترنمول ایم پی کو ان سے گفت و شنید کے لئے بھیجا ۔ ان پانچ عیوانی اراکین میں ڈیریک او برین ، شتابدی رائے ، پرسون بنرجی ، محمد ندیم الحق اور پرتیما منڈل شامل ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ 14سال قبل ممتا بنرجی نے 26روز کی بھوک ہڑتال کی تھی اور سنگور کے کسانوں کی زمین جبراً چھینی جانے پر زبردست احتجاج کیا تھا ۔ تینوں کسان مخالف بلوں کو واپس لینے کے معاملے میں ترنمول کسانوں کے ساتھ ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔