گھر والوں کو محبت کی اطلاع پر گھر سے فرار عاشق اور معشوقہ نے خودکشی کرلی

حیدرآباد، 23/ دسمبرگھر والوں کو محبت کی اطلاع پر گھر سے فرار عاشق اور معشوقہ نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آیا۔ضلع کے گرلہ منڈل کے راجہ تانڈہ گرام پنچایت کے حدود کی زرعی باولی میں ان کی لاشیں پائی گئیں۔ضلع کھمم کا پرشانت نامی نوجوان ڈگری میں زیرتعلیم ایک 21سالہ لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ان کی محبت کے بارے میں ان کے گھر والوں کو معلوم ہونے پر یہ دونوں گھروں سے بھاگ گئے تھے۔بعد ازاں زرعی باولی میں ان کی لاشیں پائی گئیں۔کسانوں نے سب سے پہلے ان لاشوں کو پانی میں تیرتا ہوا پایا اور مقامی افراد کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد مقامی افراد وہاں پہنچے اور پولیس کوچوکس کیا۔پولیس نے وہاں پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔اس واقعہ کی اطلاع کے عام ہونے کے ساتھ ہی مقامی افراد اور ان کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد باولی کے قریب جمع ہوگئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔