کلیات سر سید کا غالب اکیڈمی میں اجرا

نئی دہلی 18 دسمبر : مشہور قانون داں اور عالمی اردو ٹرسٹ کے چئیرمین اے رحمان کے مرتب کردہ کلیات سر سید کا کل بروز سنیچر یہاں اجرا عمل میں آ رہا ہے۔ یہاں جاری ریلیز کے مطابق غالب اکیڈمی، نظام الدین میں سہہ پہر تین بجے اس سلسلے کی تقریب منعقد ہو گی۔ کلیات 25 جلدوں پر مشتمل ہے۔ اگلے سال اپریل تک تما جلدوں کے طبع ہو کر منظر عام پر آجانے کی امید ہے۔ ابتدا تفسیر القرآن سے، جو دو جلدوں پر مشتمل ہے اور خطبات احمدیہ یعنی سیرت نبوی سے کی گئی ہے۔ ان تینوں جلدوں کا کل اجرا عمل میں آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔