نیٹ امتحان میں ملکی سطح پر 245 ویں رینک حاصل کرنے والے محمد نبیل کو اعزازیہ پیش کیا گیا

پاکی پورہ امراوتی ۳۰ نومبر
ذوالقرنین احمد
پچھلے مہینے میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے انٹرنس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس میں امسال مسلم طلباء نے بھی کافی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ امراوتی ضلع کے پاکی پورہ سے تعلق رکھنے والے محمد نبیل محمد شکیل انجینئر نے ملک بھر میں نیٹ کے امتحان میں ۲۴۵ واں رینک حاصل کیا۔ اس موقع پر محمد شکیل انجینئر صاحب کے صاحبزادے محمد نبیل کو انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے مبارک باد واعزازیہ پیش کیا گیا۔
محمد نبیل نے نیٹ امتحان میں 577 نمبرات کے ساتھ ملکی سطح پر 245 ویں رینک حاصل کی۔اور اب ان کا ایڈمیشن ناگپور ایمس میں ہوچکا ہے۔
قابل فخر بات یہ ہیکہ محمد نبیل دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ 17 پاروں کے حافظ بھی ہیں اور انہوں نے یہ عزم کیا ہیکہ میڈیکل کی تعلیم مکمل ہونے سے قبل مکمل حفظ قرآن کریں گے
اس موقع پر مسلم لیگ ریاستی صدر جناب سید افسر علی صاحب، محمد نبیل کے استاد محترم حافظ احمد اشاعتی، اقبال ساحل، عبدالرحمن صاحب، محمد حنیف صاحب، مرزا نسیم بیگ موجود تھے۔

خبریں

ڈاکٹر ہرش وردھن دہلی کے اسپتالوں میں ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لیں گے

  نئی دہلی، 16 جنوری  مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن آج دہلی کے مختلف اسپتالوں میں جا کر کورونا ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لیں۔…

مضامین و مقالات

سال 2020 کی ہنگامہ آرائیاں اور حوصلہ خیز کار گزاریاں ۔۔۔

عمیر محمد خان ریسرچ سکالر رابط: 9970306300 سال2020 ہمارے ذہنوں میں ہمیشہ تروتازہ رہے گا۔اس سال دلدوز واقعات رونما ہوئے اور ساتھ ہی خوش آئنداور اختراعی کام عمل میں آئے۔خوف…

اسلامیات

مال دار تو بہت ہیں مگر دلدار نہیں ہیں

۔ شمشیر عالم مظاہری دربھنگوی امام جامع مسجد شاہ میاں رہوا ویشالی بہار قارئینِ کرام ۔ اللہ تعالی نے جن کو مال سے نوازا ہے ان میں بہت کم ایسے…

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے