کسانوں کی تحریک کو جمعیۃ علماء ہند کی حمایت  مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر تنظیم کا ایک وفد براری میدان اورسندھو بارڈر پہنچ کر کسانوں کے ساتھ یک جہتی ظاہر کی اورکہا کہ کسان اگاتے ہیں تو ہم کھاتے ہیں، آج اگران کوہماری حمایت کی ضرورت ہے تو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نئی دہلی، ۲۹/نومبر۲۰۲۰ء:
جمعیۃ علما ء ہند نے کسانوں کی جاری تحریک کے ساتھ یک جہتی ظاہرکرتے ہوئے اس کی حمایت کااعلان کیا ہے۔چنانچہ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر تنظیم ایک وفد آج دہلی کا براری میدان پہنچا اور وہاں موجود کسان یونین کے ذمہ داروں سے ملاقات کرکے کسانوں کے ساتھ یک جہتی ظاہر کی اور ان کے ساتھ نعرے بلند کیے۔ وہاں موجود کسانوں نے جمعیۃ علماء ہندکی حمایت استقبال کیا اور ’واہے گرو‘ کانعرہ بلند کیا، ممبر پلاننگ بورڈ پنجاب کے سمرن صاحب نے اسے حوصلہ بخش قرار دیا۔
اس کے بعد وفد سندھو بارڈ ر کے لیے روانہ ہوا۔واضح ہوکہ مرکزی حکومت کے ذریعہ کسانوں کے مبینہ مفاد کے نام پر تین نئے قوانین توضیع کیے گئے ہیں،جن سے کسان مطمئن نہیں ہیں اور وہ اسے اپنے حق میں شدید نقصان دہ قرار دے رہے ہیں۔ ان کامطالبہ ہے کہ سرکا ران قوانین کو واپس لے اور کسانوں کے ضروری مطالبات کو تسلیم کرے۔اس کو لے کربالخصوص پنجاب وہریانہ کے کسان دہلی میں مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں،لیکن زیادہ تر لوگوں کو بارڈر پرروکا جارہا ہے،حالاں کہ ایک معتد بہ تعداد براری کے میدان میں خیمہ زن ہے، لیکن ہزاروں کی تعداد سندھو بارڈر پر جمی ہوئی ہے، دہلی و اطراف میں بڑھتی سردی کے باوجود کسانوں کے حوصلے پست نہیں ہو رہے ہیں اور ہر صورت میں دہلی کوچ کرنا چاہتے ہیں۔
وفد میں شریک جمعیۃ علما ء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ہرطرح سے کسان بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،یہ جمعیۃ علماء ہند کی تاریخ رہی ہے کہ اپنے حق کا مطالبہ کرنے والوں کی حمایت کرتی ہے اور بلاتفریق مظلوموں کا بھی ساتھ دیتی ہے۔کسان چوں کہ ہمارے ملک کی بنیادہیں، وہ اگاتے ہیں توہم کھاتے ہیں، آج اگر ان کوحمایت کی ضرورت ہے، تو ہمارا فرض بنتاہے کہ ہم ان کی ہر ممکن حمایت کریں۔
جمعےۃ علماء ہند کے اس وفد میں مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند، مولانا داؤد امینی نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی،مولانا غیوراحمد قاسمی، مولانا قاری عبدالسمیع نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی وغیرہ شامل ہیں۔جمعیۃ علماء ہند کے تحریک کے علاقوں میں قائم اپنی یونٹوں کوبھی متوجہ کیا ہے کہ وہ ہر طرح سے کسانوں کی تحریک سے ہم آہنگی اوریگانگت کامظاہرہ کریں۔

خبریں

ڈاکٹر ہرش وردھن دہلی کے اسپتالوں میں ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لیں گے

  نئی دہلی، 16 جنوری  مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن آج دہلی کے مختلف اسپتالوں میں جا کر کورونا ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لیں۔…

مضامین و مقالات

سال 2020 کی ہنگامہ آرائیاں اور حوصلہ خیز کار گزاریاں ۔۔۔

عمیر محمد خان ریسرچ سکالر رابط: 9970306300 سال2020 ہمارے ذہنوں میں ہمیشہ تروتازہ رہے گا۔اس سال دلدوز واقعات رونما ہوئے اور ساتھ ہی خوش آئنداور اختراعی کام عمل میں آئے۔خوف…

اسلامیات

مال دار تو بہت ہیں مگر دلدار نہیں ہیں

۔ شمشیر عالم مظاہری دربھنگوی امام جامع مسجد شاہ میاں رہوا ویشالی بہار قارئینِ کرام ۔ اللہ تعالی نے جن کو مال سے نوازا ہے ان میں بہت کم ایسے…

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے